اے ڈی بی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 40ارب روپے کی امداد دیگا

ADB to give Rs40 billion to establish waste water treatment plant

ملتان:       کمشنر افتخار ساہو کے مطابق ایشین ڈیلولپمنٹ بینک شہر میں  گندے پانی کی صفائی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 40ارب روپے دیگا۔ اے ڈی بی کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر نے بتایا  کہ یہ مالی مدد پنجاب حکومت کی ملتان  کی معاشی  ترقی کے لیئے بنائے ہوئے پلان کا حصہ ہے۔بینک کی ٹیم کو ملتان میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس  کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں خاص طور پر شہر کی ابتر سیوریج سسٹم  کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ  اے ڈی بی کی مالی مدد سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جایئگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کمشنر نے بتایا کہ ملتان بلدیہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ جس سے  اے ڈی بی کی کوششوں پر  مثبت اثرات مرتب  ہونگے۔ واسا کے ڈائریکٹر راو قاسم نے بتایا کہ ملتان روزانہ 297 گیلن گندا پانی پیدا کرتا ہے جس میں صرف 59گیلن دریاے چناب میں چھوڑا جاتا ہے۔ اے ڈی بی کے وفد نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے گندے پانی  کے صفائی کے پلانٹ کیلئے مجوزہ سائٹ اور لینڈ فل سائٹس  کا دورہ کیا۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top