بہاولپور: سیاحت کے فروغ کیلئے 3 اضلاع کو خوبصورت بنانے کے منصوبے کا اعلان

بہاولپور: ڈویژنل انتظامیہ نے ثقافتی ورثے، یادگاروں اور تاریخی مقامات کے تحفظ اور سیاحت اور تفریحی سہولیات کے فروغ کے لیے تین اضلاع کو خوبصورت بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر احتشام انور مہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے تین ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔

تینوں اضلاع کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام دستیاب سرکاری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور شناخت شدہ علاقوں میں تفریحی سہولیات کے قیام کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قائم کی جائے گی۔

 

علاوہ ازیں عوامی پارکس، کھیل کے میدانوں اور تاریخی عمارتوں کو زائرین کے لیے پرکشش بنای جائے گا۔ اور جدید لائٹنگ سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔

مزید یہ کہ ڈاکٹر احتشام انور مہر نے عہدیداروں کو مزید تفریحی سہولیات شامل کرنے، پبلک پارکس کو ضروری آلات سے آراستہ کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top