ایجنسی 21 نے وسیم اکرم کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر سائن کرلیا

صفِ اول کی ریئل اسٹیٹ کمپنی، ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے پاکستان کے مشہور کرکٹر وسیم اکرم کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایجنسی 21 کا برانڈ ایمبیسیڈر بننا اُن کے لیے باعثِ فخر و اطمینان ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل اے احمر کا کہنا تھا کہ وہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تبدیلی کے اس سفر میں وسیم اکرم کو ایجنسی 21 میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس سائننگ کا مقصد ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایجنسی 21 کی خدمات کو عوام کے سامنے بہتر انداز میں لانا ہے۔ بطور برانڈ ایمبیسیڈر وسیم اکرم پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل منظرِ عام پر لائیں گے اور عوام کو آگاہ کریں گے کہ کیسے ایجنسی 21 مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش تمام تر مسائل کا مکمل حل ہے۔

ایجنسی 21 انٹرنیشنل کا قیام پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں رائج فرسودہ روایات کو ختم کرنے اور اس سیکٹر کے اصل پوٹینشل کا ادراک کرنے کے لیے کیا گیا۔ پراپرٹی اور ٹیکنالوجی کے اس امتزاج، ایجنسی 21 کا مقصد پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنا، اعلیٰ خدمات اور بہترین طرزِ کاروبار کے ساتھ ایک نئی روایت رکھنا ہے۔

اپنے 5 سالہ سفر میں ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے مُلکی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو نہ صرف منظم کیا بلکہ اپنی خدمات میں پروفیشنلزم کو ملحوظ رکھا۔

ایجنسی 21 اس عزم کا اعادہ کیے ہوئے ہے کہ مُلکی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں صاف، شفاف اور آسان سروسز کا فروغ کیا جا سکے اور ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز پر صارفین کا یقین بحال کیا جاسکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top