وفاقی کابینہ نے عامر احمد علی کو 5 سال کے لیے سی ڈی اے کا چیئرمین مقرر کردیا
Posted On جولائی 7, 2021
0
47 Views
0 
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو مزید 5 سال کے لیے چیئرمین سی ڈی اے بورڈ مقرر کردیا۔
عامر احمد علی چیف کمشنر اسلام آباد ہیں جنہیں چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج 2019 میں دیا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ کو اِس ضمن میں وزارتِ داخلہ نے سمری پیش کی۔
سمری میں اِس بات کا ذکر کیا گیا تھا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے چیئرمین عامر احمد علی کے دور میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Trending Now
پاکستان میں پانچ مرلہ گھر کی اوسط تعمیراتی لاگت
اپریل 25, 2022
گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟
اپریل 26, 2022