حکومت نے اسلام آباد میں 10ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والے4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

9

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے تحت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔مالی سال 20- 2019میں ان منصوبوں کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔ ان منصوبوں میں اسلام آباد  میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری واٹر سپلاءی سسٹم کی بحالی بھارہ کہو میں اوور ہیڈ برج کی تعمیر اور روات سے کورال تک ایکسپریس وے کی توسیع شامل ہیں۔
یہ تمام ترقیاتی کام اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے تحت سرانجام دیا جائے گا۔ منصوبوں پر عملدرامد میں سی ڈی اے اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے کردار کا تعین ہونا ابھی باقی ہے
وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے سی ڈی آے علی اصغر اعوان نے بتایا کہ ترقیاتی گرانٹ کا بیشتر حصہ دیہی علاقوں میں ہسپتالوں اسکولوں اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جائے گا۔آئندہ آنے والے بجٹ میں یہ رقم پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کےتحت خرچ کی جائے گی۔