ڈویژنل کمشنر کا پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور: کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس میں پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پشاور ڈیولپمینٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ احیائے پشاور منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا نہایت ضروری ہے.

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت احیائے پشاور منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے پونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احیائے پشاور منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لئے تعمیراتی کام سے قبل پورے پشاور میں ایک ساتھ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے پشاور ڈیولپمینٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)، ٹریفک پولیس اور چاروں ٹی ایم ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں سروے مکمل کرنے اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top