سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار پراپرٹی ٹرانسفر کا خود کار نظام متعارف

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی تاریخ میں پہلی بار پراپرٹی کی منتقلی کے لیے خود کار نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے چئیرمین نور الامین مینگل کے احکامات کے مطابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کی زیر نگرانی پراپرٹی منتقلی کا خود کار نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کے تحت ہر پراپرٹی کو ایک منفرد کوڈ الاٹ کیا جائے گا۔ اور یہ  پراپرٹی کو ٹریس کرنے میں مددگار ہو گا۔ سی ڈی اے ہسٹری میں پہلی بار ون ونڈو آپریشن مکمل طور پرخود کار نظام کے تحت کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے بائیو میٹرک نشانات لیے جائیں گے۔ اور اس کے بعد کیس خود کار نظام کے تحت پراسس میں آجائے گا۔ جبکہ ایڈمیٹنگ اور مینجمنٹ سے تصدیق کے بعد ایک کلک پر نیا ٹرانسفر لیٹر ایشو ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ بائیو میٹرک کا نظام نادرا کے ساتھ منسلک ہے۔ اور اسی کے تحت پراپرٹی کی لین دین اور خرید و فروخت کرنے والوں کی تفصیلات جمع ہو سکیں گی۔ خود کار نظام کا مقصد بوگس اورغلط فائلز پر الاٹ کیے گئے پلاٹس کی روک تھام ہے۔ نیز ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں 18 جولائی سے یہ نظام باضابطہ نافذ العمل ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top