رواں مالی سال میں بلوچستان کی ترقی کے لیے 1731 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کوئٹہ: رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل 2131 ترقیاتی منصوبوں میں سے تعمیر و ترقی کے 1731 پروگرامز کی متعلقہ اداروں سے منظوری لی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت رواں مالی سال 22-2021 کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی سیکرٹری مواصلات زاہد سلیم نے منصوبوں کی اتھارائزیشن، ٹینڈرز کے اجراءاور رواں مالی سال میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کو تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے محکمہ بلڈنگ اور روڈ پرفارمنس ایویلویشن کے تحت مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔