گوادر: بلوچستان حکومت کا دو فش ہاربرز کی تعمیر کے لیے ترقیاتی اقدام

گوادر: بلوچستان حکومت دو فش ہاربرز ماڑہ اور جیوانی کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔ یہ دونوں منصوبے گوادر ضلع کے لیے شروع کیے گئے ترقیاتی اقدام کا حصہ ہیں۔ ان کے ساتھ حکومت نے تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے، ہائی وے کنیکٹیویٹی، ماہی گیری، پانی اور بجلی کی بہتری کے لیے بھی فنڈز مختص کیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ سکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر اور مرمت، ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کی عمارت اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی بھی بڑے اقدامات ہیں۔ مزید برآں، گوادر میں جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ مفت علاج کی جدید سہولیات فراہم کرتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

 

مزید یہ کہ اسکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر و مرمت کے ساتھ کثیر المقاصد ہالز اور لائبریریوں کی تعمیر، گوادر میں بنیادی صحت کے یونٹس اور علاقائی صحت کے مراکز کی بہتری بھی ترقیاتی اقدام میں شامل ہے۔

مکران کوسٹل ہائی وے کو گوادر کے کئی دیہات سے ملانے والی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے بھی 900 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ M8 سے دیہات، کوسٹل ہائی وے اور کنڈا سول سے ہائی ویز کو جوڑنے پر 700 ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، حکومت اقلیتی ترقی پر بھی پوری توجہ دے رہی ہے۔ اور ہندو برادری کو ان کی مانگ کے مطابق 13 ملین روپے دیے جا رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top