اسلام آباد کے زون 3 میں زمین کے انتقال پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو زون 3 میں زمین کے انتقال پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سی ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت اصل مالکان کے نام زمین کا انتقال نہیں روکا جاسکتا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات دی  کہ اگر  زمین کا قانونی طور پر انتقال ہوا ہے پھر بھی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے ایک سنئیر  افسر کے مطابق زمیں کا باقاعدہ انتقال  کے عمل کا آغاذآج (منگل) سے کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  نے بتایا کہ کچھ برس قبل یہ پابندی غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے لگائی گئی تھی۔اس سلسلے میں سی ڈی اے کے احکاما ت کے مطابق زون 3 میں تعمیراتی کام  نہیں کیا  جا سکتا اور صرف پہلے سے تعمیر شدہ مکانوں کی توسیع اور مرمت کی جاسکتی ہے۔

اسلام اباد کا زون 3 تقریباً 50،393 ایکڑ پر مشتمل ہے ۔نیشنل پارک کو علاوہ  1700 ایکڑ زمین نجی مالکان کے نام ہیں  لیکں یہ مالکان اس زمین پر تعمیرات نہیں کر سکتے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top