محفوظ سرمایہ کاری کے لیے بلڈرز اور ڈیویلپرز کے این او سی سمیت گوادر پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی منظوری

کراچی: ڈائریکٹرجنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے این او سیز سمیت گوادر پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی منظوری دی جا چکی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) ہاؤس کے دورے کے موقع پر بلڈرز اور ڈیولپرز سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ گوادر پورٹ سٹی کی ترقی میں آباد اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں سیکیورٹی کے مسائل حل ہوگئے ہیں اور جلد گوادر انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

مجیب الرحمٰن قمبرانی کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے اور جلد ترقیاتی کام مکمل کر لیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے این او سیز سمیت دیگر مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین محمد حنیف میمن نے کہا کہ گوادر ایک انٹرنیشنل ٹریڈ حب ہے جو سینٹرل ایشیا، ساؤتھ ایشیا اور مشرقِ وسطٰی کو آپس میں جوڑتا ہے اس وجہ سے گوادر پورٹ کا فعال ہونا اور اس کی ترقی اصل میں پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان کی ترقی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top