کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لیے کیو آر کوڈز کے استعمال کا فیصلہ

کراچی: کراچی میں تمام زیرِ تعمیر رہائشی اور کمرشل عمارات پر کیو آر کوڈ کے بورڈز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے لوگ اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے اُس عمارت کی قانونی حیثیت معلوم کر سکیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے تمام رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کو کیو آر کوڈ کے بورڈز لگانے کی ہدایت جاری کر دی۔

وہ ایسوسیشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آباد کے وفد سے ملاقات کررہے تھے۔

یہ قدم غیر قانونی عمارات کی نشاندہی کے لیے لیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کا یہ فیصلہ تب سامنے آیا جب کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا مسئلہ سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے۔

غیر قانونی عمارات سے کراچی میں نکاسی آب، سیوریج، گاڑیوں کی پارکنگ اور کچرے کے ڈھیر جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر کیو آر کوڈ کے بورڈز کی تصدیق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نئے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس میں کیو آر کوڈ والے بورڈز کی تنصیب سے حکومت کو یہ مدد ملے گی کہ شہر میں تعمیر کی جانے والی کسی بھی نئی عمارت کی قانونی حیثیت کو جانا جا سکے۔

یوں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جلد کارروائی کی جا سکے گی۔

وزیراعلیٰ نے ایس بی سی اے کے حکام سے مزید کہا کہ وہ موجودہ عمارتوں کے لئے اسی طرح کے کیو آر کوڈ جاری کرنے کے بھی انتظامات کرلیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top