سی ڈی اے نے راول ڈیم چوک کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کردیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے راول ڈیم چوک پراجیکٹ کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اتھارٹی کے افسران کے مطابق پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کے تحت دو انڈر پاس اور ایک فلائی اوور کی تعمیر کی جائے گی۔

اس پراجیکٹ کو سی ڈی اے سیلف فنانس کررہی ہے۔

افسران کے مطابق کنسلٹنٹ کی سروسز لے لی گئی ہیں پراجیکٹ کا ارتھ ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔

ایک انڈر پاس پارک روڈ سے مری روڈ تک بنایا جائے گا اور دوسرے کی تعمیر فیض آباد سے مارگلہ ٹاؤن تک کی جائے گی۔

یوں مارگلہ ٹاور اور مارگلہ ٹاؤن آرچرڈ سکیم کے رہائشیوں کو سہولت ملے گی۔

اس پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لے لیا گیا ہے اور حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

پراجیکٹ سائٹ سے درختوں کی شفٹنگ جاری ہے اور اس کی نگرانی وزارتِ ماحولیات کررہی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top