سی ڈی اے نے اسلام آباد کے لیے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آ ٹھ اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کے 53 ویں اجلاس میں اسلام آباد بس سروس منصوبے کو 873 ملین لاگت سے فروری 2022 تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 115 عوامی ٹائیلٹس 40 ملین کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کئے جائیں گے جبکہ نکاسی آب کے نظام کے لیے جدید مشینری مہیا کرنے کے 689 ملین روپے لاگت کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور جناح ایونیو، ایوب چوک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبہ کی فزبیلٹی 20 ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top