اسلام آباد: نیلامی کے پہلے روز چار پلاٹ 7 ارب روپے سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز چار پلاٹ 7.743 ارب روپے میں فروخت ہوئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام ہونے والی کمرشل و رہائشی پلاٹس کی نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ چار روزہ نیلام عام کے پہلے روز مرکز I-8 میں واقع 666.67 مربع گز کا پلاٹ 53F ایک ارب 42 لاکھ میں فروخت ہوا۔ جبکہ مرکز I-8 کا پلاٹ نمبر 53D ایک ارب 9 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔

علاوہ ازیں مرکز G-11 میں واقع 711.11 مربع گز کا پلاٹ نمبر 28 ایک ارب 16 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔ اور بلیو ایریا کا 2666.66 مربع گز کا پلاٹ نمبر 8 چار ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔ اس طرح مجموعی طور پر نیلامی کے پہلے روز چار پلاٹس 7.743 ارب روپے  میں نیلام کئے گئے۔ چار روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 20 اکتوبر تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا۔

مزید یہ کہ نیلامی میں مختلف کیٹگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ نیز بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور سیکٹر E-11 ناردرن سٹرپ کے پلاٹس بھی نیلامی میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں 4 روزہ نیلامی میں پارک انکلیو کمرشل، پیٹرول پمپس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔ نیلام عام میں ایگرو فارمز، اپارٹمنٹس اور انڈسٹری کے پلاٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس نیلامی میں پھل، سبزی، گوشت کی دکانیں اور آئی الیون مارکیٹس کے پلاٹس بھی فروخت کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ہاسٹلز کے لئے مختص پلاٹس بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔

موصول ہونے والی بولیوں کو  مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top