چیئرمین سی ڈی اے کی راول ڈیم انٹرچینج پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے متعلقہ اداروں اور حکام کو راول ڈیم انٹرچینج منصوبے پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے راول ڈیم انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انٹرچینج کے دونوں ریمپس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

اس ضمن میں ایک ریمپ کی فلنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سب گریڈ کا کام مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے ریمپ کی فلنگ کا کام جاری ہے۔

بارش کے دوران منصوبے پر تعمیراتی کا م کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر خصوصی انتظا مات کئے گئے ہیں تاہم اس امر کو یقینی بنا یا جا رہا ہے کہ کام کا معیار متاثر نا ہو۔

دورہ کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے نمائندگان نے راول ڈیم انٹرچینج منصوبے کیلئے بنائے گئے فلائی اوور کے اوپر واک بھی کی اور تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا۔

چئیر مین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top