اسلام آباد: سی ڈی اے کا عید الاضحیٰ کے دوران شہر بھر میں صفائی آپریشن

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں تلف کرنے کے لئے صفائی آپریشن کا اہتمام کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شہر کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا۔ 2500 سے زائد عملہ اور 150 سے زائد مختلف اقسام کی جدید گاڑیاں فیلڈ میں موجود رہیں۔ نیز عیدالاضحی کے موقع پر متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

مزید یہ کہ آلائشیں تلف کرنے کے لئے 45 مختلف مقامات پر 97 سے زائد گڑھے کھودے گئے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق تمام گڑھے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھودے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے شہر میں دو ایمر جنسی سیل بھی قائم کیے گئے۔ یہ ایمر جنسی سیل شعبہ سینی ٹیشن کے مرکزی دفتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ دریں اثناء جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے شہری اور دیہاتی رہائشی علاقوں میں بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولیات کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1334 اور 9213908 بھی جاری کیےگئے۔ اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا گیا۔ صفائی ایکشن پلان عیدالاضحی کے دوسرے اور تیسرے دن بھی جاری رہا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top