سی ڈی اے کا معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلام آباد میں بسنے والے جسمانی معذوری کے شکار افراد کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جسمانی معذوری کے شکار افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق صدرِ پاکستان کی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی  (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر احمد علی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 مرکز کو معذور افراد کے لیے مکمل طور پر انسان دوست بنیادوں پر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں سیکٹر آئی -8 مرکز اور آبپارہ مارکیٹ کو بھی انہی بنیادوں پر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے