سی ڈی اے کا ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے شہریوں کی رضا کار ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور مشاورت میں شمولیت کیلئے تاجروں، طلبہ اور رہائشیوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کے ساتھ ساتھ ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

رضاکار ٹیمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا معائنہ کریں گی اور سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے واپس متعلقہ حکام کو رپورٹ کیا کریں گی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق اس اقدام کو یقینی بنانے کے لیے ایک فارم تیار کیا گیا ہے جسے سب میں تقسیم کر دیا جائے گا اور شہری چیک لسٹ کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

علاوہ ازیں یکم اگست 2021 تک ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں لوگ پارکس، سٹریٹ لائٹس اور دیگر معاملات سے متعلق اپنی کسی بھی شکایت کو پوسٹ کر سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top