سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) ڈیزائن ورکس پلاننگ کا اجلاس چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ، ڈی تیرہ اور ایف تیرہ کے ڈویلپمنٹ ورک کی منظوری دی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے افسران، سی ڈی اے ممبران اور مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ جس میں سیکٹر سی تیرہ کا پی سی پیش کیا گیا۔ اور بتایا گیا کہ اس سیکٹر میں ہائی رائز بلڈنگ اپارٹمنٹس رکھے گئے ہیں۔ نیز یہ سیکٹر اسلام آباد کی انتہائی خوبصورت جگہ پر واقع ہے۔ لہٰذا اس کی پلاننگ سیکٹر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ جس کی لاگت کا تخمینہ ایک ہزار اٹہتر ملین لگایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اجلاس میں سیکٹر ڈی تیرہ کے دس ہزار دو سو انچاس ملین کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ سیکٹر پانچ ہزار چار سو اڑسٹھ پلاٹس پر مشتمل ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ سیکٹر ای تیرہ کے ڈویلپمنٹ ورک کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ سیکٹر چار ہزار چونتیس پلاٹس پر مشتمل ہے۔

اسکے علاوہ سیکٹر ایف تیرہ کے ڈوپلمنٹ ورک کی بھی منظوری دے دی گئی سیکٹر پانچ ہزار تین سو بیالیس پلاٹس پر مشتمل ہے۔ اور یہ سیکٹر بارہ ہزار چھ سو چھہتر ملین کی لاگت سے ڈویلپ کیا جائے گا۔ آرچیڈ ھائیٹ پارک کے انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی۔ جس کے تعمیراتی اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ستتر کروڑ روپے لگایا تھا۔ اور یہ منصوبہ ایک ہزار سات سو تہتر ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

مزید براں، ایکسٹینشن آف مارگلہ ایونیو این فائیو سے ایم ون کے منصوبے میں سیکٹر سی تیرہ، سی چودہ، سی پندرہ، سی سولہ، اور ڈی بارہ سے گزرنے والی روڈ کی الائنمنٹ کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اور اجلاس میں اسلام آباد کی حدود میں روڈ کی الائنمنٹ کو منظور کرلیا گیا۔ ایف ٹن/ایف الیون سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ نیز ایف ٹین کے  ملٹی پرپز سٹیزن کلب کی تعمیر کے لئے بنائے گئے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ بائیس سو اٹھانوے ملین کی لاگت سے ایک سو دس گیسٹ روم کی بلڈنگ تیار کی جائے گی۔ اس میں پارکنگ کے لئے دو فلور مختص کئے گئے ہیں۔ نیشنل بس ٹرمینل کے تعمیر کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی۔ یہ منصوبہ بیالیس سو باون ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top