کمرشل پلاٹس کی نیلامی، سی ڈی اے کو دو روز میں 38 ارب روپے موصول

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں 24 کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے 38 ارب روپے حاصل کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا میں پلاٹ نمبر 22 کو سب سے زیادہ یعنی 8.79 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔

سی ڈی اے کے زیرِ انتظام اس دو روزہ نیلام عام کا انعقاد 4 اور 5 اگست کو جناح کنوینشن سینٹر میں کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اس نیلامی کے کامیاب انعقاد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹوں کے آکشن کے لیے رکھا گیا ریوینیو ٹارگٹ مالیاتی سال کے عین آغاز میں ہی حاصل کرلیا گیا۔

سی ڈی اے نے نیلامی میں فسیلیٹیشن ٹیم کا بھی بندوبست کیا جنہوں نے کہ سرمایہ کاروں کو مختلف امور پر گائیڈنس فراہم کی۔

اسی طرح بولی کی منظوری کی صورت میں 25 فیصد بڈ اماؤنٹ 30 دنوں کے اندر جمع کروائی جائے گی اور ایڈوانس ٹیکس پرو ریٹا بنیادوں پر لیا جائے گا۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ پوری پیمنٹ کی صورت میں تعمیر کا فوری آغاز ہوسکے گا اور منظوری کی دستاویز کے 30 دنوں کے اندر مکمل رقم کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top