اسلام آباد: سی ڈی اے نے عیدالاضحیٰ پر صفائی قائم رکھنے کیلئے ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی ہدایت پر ممبر انوائرمنٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے انتظامات زیرِ غور لائے گئے۔ ڈی سی اسلام آباد، ڈی جی سوک مینجمنٹ، سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو عید الضحٰی کے موقع پر صفائی کی بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔ تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 مزید یہ کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عملہ صفائی کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔ نیز جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے 150 سے زائد گاڑیاں اور 2500 سے زائد عملہ خصوصی صفائی آپریشن کے فرائض انجام دے گا۔ جبکہ اور اسلام آباد شہر کو چار (04) زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں.

لہٰذا زون ون میں ایف فائیو، ایف سکس، بلیو ایریا، سیدپور، بری امام، فیصل مسجد، ای سیون، ایف سیون، ایف ایٹ اور جی ایٹ شامل ہیں۔ جبکہ زون ٹو میں ایف ٹین، ایف الیون، گولڑہ شریف، جی نائن، جی ٹین، جی الیون وغیرہ کے علاقے شامل ہیں. اسی طرح زون تھری میں ایچ ایٹ، ایچ نائن، ایچ ٹین، ایچ الیون، آئی ایٹ، آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون کے سیکٹرز ہیں۔ جبکہ زون فور میں ہائی وے، ماڈل ویلج ہمک، شہزاد ٹاؤن، راول ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن، لہتراڑ روڈ، بھارہ کہو وغیرہ کے علاقے شامل ہیں.

مزید برآں ہر زون کو چیف سینٹری انسپکٹر سپروائز کرے گا۔ جبکہ سیکٹرز میں سینٹری انسپکٹر اور سپروائزر اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ درین اثناء صفائی ایکشن پلان کے مطابق سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی عیدالاضحی کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اور تقریباً 2500 سے زائد عملہ خاکروب، سپروائزری سٹاف سمیت افسران ہنگامی بنیادوں پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ 150 سے زائد گاڑیاں، ٹریکٹر ٹرالیاں، گاربیج کمپیکٹر، اسکپ لفٹر، ٹرک ڈمپر، فرنٹ لوڈر، شاول اور ڈوزر وغیرہ بھی اس خصوصی مہم کا حصہ ہونگے۔ علاوہ ازیں قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 45 مختلف مقامات پر 97 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں۔ مزید براں دو ایمرجنسی سیل بھی قائم کیے گئے ہیں، جو شعبہ سینی ٹیشن کے مرکزی دفتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہونگے۔

اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ قربانی کے جانور جگہ جگہ ذبح کرنے سے گریز کریں۔ اوراجتماعی قربان گاہ کو ترجیح دیں تاکہ عملہ صفائی اْس کو فوری طور پر اٹھا کر تلف کردے۔ اسی طرح اوجھڑیاں نالوں، جنگلوں، گاربیج ٹرالیوں یا اسکپوں میں بھی نہ ڈالیں۔شہریوں کے عدم تعاون کی صورت میں شہر میں تعفن اور مہلک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام شہری و دیہی رہائشی علاقوں بشمول پرائیویٹ و کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پابند کریں۔ کہ وہ آلائشوں کو مختص کردہ مقامات پر ہی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تلف کرنے کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس کے علاوہ چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایات کے مطابق عیدالضحٰی پر اسلام آباد کے منتخب شدہ شہری اور دیہی علاقوں میں بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ تاکہ شہری قربان شدہ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرسکیں۔

علاوہ ازیں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ سینی ٹیشن کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردئیے ہیں۔ جن پر شہری تعیطلات کے دوران کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ اور آلائشیں اٹھوانے یا صفائی کے لیے شہری سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر 1334 یا 9213908 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top