سی ڈی اے نے سرکاری اراضی پر قابض ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے سرکاری اراضی پر قابض ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹسز ارسال کردیئے گئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اِن سوسائٹیز کو سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سمیت نالوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

علاوہ ازیں سرکاری اراضی پر قابض متعدد مارکیز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ افنان عالم کے مطابق جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے بھی متعدد نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نوٹسز میں مذکورہ سوسائٹیز کو ایک ہفتے میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد تعمیرات گرا کر سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ جواب نہ آنے کی صورت میں جرمانے اور چالان سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top