ماسٹر پلان کمیشن کا اسلام آباد کے سبز احاطوں کے تحفظ کا فیصلہ

اسلام آباد: ماسٹر پلان کمیشن اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے سبز احاطوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کرلیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیئرمین عامر احمد علی کے زیرِ صدارت ماسٹر پلان کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے زون تھری اور فور میں سبز احاطوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات لیے جائیں گے۔

اس کمیشن کا قیام اس لیے کیا گیا تاکہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلیوں پر اظہارِ خیال کیا جائے۔

اس کمیشن کا اجلاس ہر ہفتے ہوتا ہے جس کے لیے ممبران کی 51 فیصد حاضری ضروری ہوتی ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماسٹر پلان میں ہر تبدیلی دو تہائی اکثریت کی صورت میں کی جائیگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top