اسلام آباد: شہر کی خوبصورتی کیلئے سی ڈی اے کی شجر کاری مہم جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پر شہر کے مختلف پارکس، گرین بیلٹس، چوراہوں، سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس پر نجی شعبوں کے اشتراک سے شجرکاری کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد چوک پر نجی شعبے کے تعاون سے شجرکاری کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اس شجرکاری مہم میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) نے نجی شعبے کے اشتراک سے املتاس، چیر پائن اور کچنار سمیت دیگر پودے لگائے۔ واضح رہے کہ لگائے گئے پودے 10 سے 15 فٹ بڑے ہیں تاکہ ان کی نشونما کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

سی ڈی اے شجر کاری مہم

 

مزید یہ کہ سی ڈی اے کی جانب سے نجی شعبوں کے اشتراک سے ماحول دوست اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لہٰذا نجی شعبوں کی طرف سے اسلام آباد میں ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی خوش آئند عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top