سی ڈی اے نے سنگیانی کے قریب لینڈ فل کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ روپے جاری کر دیے

اسلام آباد: سنگیانی کےقریب کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لیے زمیں کی بھرائی(لینڈفل) کی جارہئ ہے۔ سی ڈی آے نےشہر میں زمیں کی پہلی سائینٹفک بھرائی کے لیے 50 لاکھ کی پہلی قسط جاری کردی۔
اس مقام پر شہر بھر سے جمع ہونے والا ٹنوں کوڑا کرکٹ مستقل بنیادوں پر تلف کیا جائے گا۔
اسلام آباد میٹروپولیٹین کارپوریشن کے سینیٹیشن ونگ کے حکام کے مطابق اس سلسلے میں تمام تررسمی کاروائیاں مکمل کر کے تجربہ کار فرم کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس سلسلے میں یقینی بنائیں گے کہ کوڑا کرکٹ سے زیر زمین پانی آلودہ نہ ہو۔
وفاقی دارلحکومت میں کوڑا کرکٹ تلف کرنے کی کوئی باقاعدہ جگہ نہیں۔ اس لیے حکام کہ کہنا ہے کہ اس تمام عمل کی تکمیل میں چار ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ تاہم عارضی بنیادوں کوڑے کی ترسیل کا عمل 2 ماہ میں شروع کیا جا سکے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top