سی ڈی اے نے 350 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واہ گزار کروا لی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ای بارہ میں غیر قانونی قبضہ کے خاتمہ کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 350 کنال سے زائد سرکاری اراضی وا گزار کرا لی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے کے مطابق اس خصوصی آپریشن میں ڈی جی لینڈ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈرایکٹر لینڈ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی شعبہ سیکٹر ڈیولپمنٹ کے حوالے کردی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اراضی کے حصول کے بعد سیکٹر ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔

علاوہ ازیں اس سے قبل بھی سیکٹر ای بارہ  کے متاثرین کو کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اراضی اور مکانات کے عوض بحالیاتی فوائد کی مد میں رہائشی پلاٹس الاٹ کئے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔

ادھر سیکٹر آئی بارہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

منصوبے کے تحت سیکٹر آئی بارہ ٹو اور تھری کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، سیورج نیٹ ورک، گلیوں کی تعمیر، کلورٹس سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے جبکہ ان ترقیاتی کاموں کو 15 ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ترقیاتی کاموں پر 54 کروڑ 27 لاکھ 88 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

سی ڈی اے کی انتظامیہ نے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عرصہ دراز سے اسلام آباد کے ایسے سیکٹر جہاں ترقیاتی کام التواء کا شکار تھے ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا جبکہ عوام کو بھی سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top