آمدنی میں اضافے کیلئے سی ڈی اے کا آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ سنبھالنے پر غور

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) سے پارکنگ لاٹس اور آؤٹ ڈور اشتہارات کا کنٹرول سنبھالنے، اور اس سے آمدنی میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس تجویز کو حال ہی میں سی ڈی اے بورڈ نے منظور کیا ہے۔ اور اسے غور کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیا جائے گا۔ سی ڈی اے کا استدلال ہے کہ پارکنگ کی سہولیات کا کنٹرول سنبھالنے سے اس کے بلڈنگ کنٹرول ڈویژن کے ذریعے بہتر ریگولیشن ممکن ہو سکے گا۔ جبکہ سی ڈی اے کے اثاثوں پر آؤٹ ڈور اشتہارات کی ذمہ داری شہری ایجنسی کو منتقل کی جانی چاہیے۔ مزید یہ کہ سی ڈی اے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے اضافی فنڈز کی ضرورت کو اجاگر کرے گا، جن کی مالیت اس وقت 50 ارب روپے سے زائد ہے۔

 

یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے 2020 میں سی ڈی اے کے انتظامی کنٹرول میں متعدد ڈائریکٹوریٹس کو واپس کرنے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور دارالحکومت میں شہریوں کو درپیش چیلنج سے نمٹنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top