سی ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی نئی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد: سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی منصوبوں کی نئی فہرست جاری کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق رئیل اسٹیٹ سے متعلق دھوکہ دہی میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باعث کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی منصوبوں کی نئی فہرست جاری کی ہے، جس کے بعد ان کی تعداد 185 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں یہ کہ تازہ ترین فہرست کے مطابق  زون I میں 24 رہائشی منصوبوں اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ  زون II میں 7 ہاؤسنگ سوسائٹیز اور زون III میں درجن سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کا زون IV تقریباً 110 ہاؤسنگ سوسائٹیز پر مشتمل ہے، جبکہ زون V میں 29 رہائشی منصوبے غیر قانونی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top