سی ڈی اے نے کہوٹہ کے صنعتی علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کی بحالی پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کہوٹہ کے صنعتی علاقے کی گلیوں اور سڑک کنارے نصب اسٹریٹ لائٹس کی بحالی پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس مقصد کے لیے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 2 کروڑ روپے بھی مختص کیے ہیں تاکہ کہوٹہ صنعتی علاقے کی گلیوں اور سڑک کنارے نصب اسٹریٹ لائٹس کو فعال بنایا جا سکے۔

اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے اس ضمن میں متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ٹینڈر طلب کریں تاکہ مذکورہ منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔