اسلام آباد کے ایچ سیکٹرز کو آر سی بی کے ماتحت کرنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی حکومت کو مُطلع کیا ہے کہ اسلام آباد کے ایچ سیکٹرز کے تمام انتظامی و ترقیاتی امور راولپنڈٰی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) کو تفویض کرنے کے لیے قوانین میں تبدیلی لازم و ملزوم ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرز ایچ 13، ایچ 14 اور ایچ 15 کی حد بندی سے متعلق اسلام آباد اور راولپنڈی کی سِوک ایجنسیز میں معاملات ابھی طے نہیں پائے ہیں۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آر سی بی کو مذکورہ سیکٹرز کی ذمہ داریاں تفویض کرنے سے پہلے قوانین میں چند اہم تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) نے وفاقی حکومت سے اسلام آباد کے تین سیکٹرز کا میونسپل کنٹرول ان کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے معاملہ وزارت دفاع کے ذریعے وفاقی کابینہ کو بجھوانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) نے وزات داخلہ کو سمری ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سی ڈی اے کے زیرِ کنٹرول چار سیکٹرز میں ان کی اراضی ہے لہذا اِن کا میونسپل کنٹرول آرسی بی کے سپرد کیا جائے۔

کینٹ بورڈ کے مطابق سیکٹر جی 13 میں 145 ایکڑ، سیکٹر جی 14 میں 677 ایکڑ، سیکٹر آئی 12 میں 78 ایکڑ، سیکٹر آئی 14 میں 676 ایکڑ جبکہ سیکٹر ایچ 13 میں ان کی 1395 ایکڑ اراضی موجود ہے لہذا ان سیکٹرز کا میونسپل کنٹرول آر سی بی کے سپرد کیا جائے۔

حکام کے مطابق وزارت داخلہ، سی ڈی اے اور آر سی بی حکام کے درمیان ابتدائی اجلاس کے بعد طے پایا تھا کہ کینٹ بورڈ سیکٹر ایچ 13 جو کہ ایکوائر شدہ سیکٹر نہیں ہے جبکہ سیکٹر ایچ 14 اور ایچ 15 جو پہلے سے ہی کینٹ بورڈ کی حدود میں ہیں، ان کی میونسپل لمٹ کا تعین کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے اپنی سفارشات وزارت دفاع کو ارسال کرتے ہوئے مذکورہ تین سیکٹرز کا میونسپل کنٹرول آر سی بی کے سپرد کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top