سی ڈی اے کل اسلام آباد کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرے گی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں اسلام آباد کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائیگی۔

IMARAT Downtown

Islamabad’s emerging city centre

Register Now

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بس سروس کا پی سی ون پیش منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ یہ منصوبہ جنوری 2022 تک مکمل کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کے پارکوں کی تزئین و آرائش کے منصوبے بھی زیرِ غور آئیں گے اور سی ڈی اے کے ماحولیاتی ونگ کو جدید مشینری کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی۔

مزید برآں، انڈر پاسوں کی توسیع، فلائی اوورز کا قیام اور سیکٹر جی فائیو اور جی سکس میں ٹریفک مسائل کے مکمل حل کا معاملہ بھی زیرِ غور آئیگا۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے بورڈ ایوب چوک تک اسلام آباد ہائی وے کی رینویشن کی اصولی منظوری بھی دیگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

IMARAT Downtown

Best Offers Islamabad’s emerging city
centre
Register Now
Scroll to Top
Scroll to Top