سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے  نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی ۔سی ڈی اے چئیرمین نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری انسدادتجاوزات مہم کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ مہم کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے۔ اجلاس میں ڈی جی ورکس کو ہدایت کی گئی کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندرشہر کی مختلف شاہراؤں کے رائٹ آف وے پر قائم کی گئی خلاف ورزیوں کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں مرکزی شاہراہوں جیسے خیابان اقبال، ناظم الدین روڈ اور ائی جے پی روڈ  پر کیا جائے گا۔جی ٹی روڈ روات اورترنول  پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

About Maham Tahir

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے