اسلام آباد: سی ڈی اے اپنا سروس ڈلیوری سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کو تیار

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سروس ڈلیوری سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے نجی سافٹ ویئر کمپنی کی خدمات حاصل کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اپنی خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ای فائلنگ سسٹم اور ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرکے پیپر لیس ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا اس مقصد کے حصول کے لیے نجی سافٹ ویئر کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید یہ کہ سیکٹر D-12 کو ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ نیز تمام خدمات کی فراہمی بشمول پلاٹوں کی نیلامی اور عمارت کے منصوبوں کی منظوری آن لائن کی جائے گی۔ اور الیکٹرانک سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں، سی ڈی اے برتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء، پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی، پلاٹ چارجز وغیرہ کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔ اور اس مقصد کے پیش نظر آن لائن ادائیگیوں کے لیے ایک درخواست بھی متعارف کرائی جائے گی۔

مزید براں، ملازمین کا پورٹل بنانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں آن لائن پارکنگ سسٹم بھی ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top