اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع کے لیے کورنگ دریا پر پل تعمیر کیا جائے گا

اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایکسپریس وے پروجیکٹ کی موجودہ مختص، 500 ملین روپے سے کورنگ دریا پر پل تعمیر کیا جائے گا. سی ڈی اے کے ہیڈکوارٹر میں شہر کی ترقی پر منعقد ہ والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا . اجلاس نے شہر کی ترقی اور عوامی افادیت اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے کئے گئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے  سی ڈی اے علی نواز اعوان، ایم این اے اسد عمر اور راجہ خرم نواز، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، رکن انجینئرنگ، ڈائریکٹر جنرل کامز، ڈائریکٹر جنرل سروسز اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہ  شامل تھے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

شرکاء کو سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے کوریڈور پر کام کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

مسافر خاص طور پر کرورال چوک سے پی ڈبلیو ڈی تک مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لہذا جلد از جلد اس منصوبے کی تکمیل کی شدید ضرورت ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ کورال سے روات تک  سے اس منصوبے کا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں منصوبے کاپی سی ون سی۔ڈی۔ڈبلیو ۔پی  نے منظور کردیا ہے جبکہ ایکنک کو منطوری کے لیے ارسال کردیا گیا ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top