سی ڈی اے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کنٹرول سنبھالے گا

اسلام آباد: اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) میں حکومت کی مجوزہ تبدیلیاں سامنے آئیں۔ ترامیم کا مقصد بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنا اور اس کے کردار کو مشاورتی ادارے تک محدود کرنا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اس وقت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی جنگلی حیات کا انتظام کرتا ہے۔ اور اس کے تحفظ کو فروغ دیتا ہے۔

حکومت کے مطابق مجوزہ ترامیم سے جنگلی حیات کے تحفظ میں اضافہ ہو گا۔ لیکن آئی ڈبلیو ایم بی کے زرائع کا دعویٰ ہے کہ تبدیلیاں بورڈ کو ایک مشاورتی ادارہ بنا دیں گی۔ اور اس کی تنظیم کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تحت ہو گی۔

سی ڈی اے مارگلہ ہلز نیشنل پارک (MHNP) کے بگاڑ اور نقصان کا ذمہ دار تھا۔ جیسا کہ تجارتی سرگرمیوں اور تجاوزات کی اجازت دینا، جس کے نتیجے میں چیئر فیزنٹ اور گرے گورال (جنگلی جانور) معدوم ہو گئے۔

 

مزید یہ کہ آئی ڈبلیو ایم بی کو 2018 میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کو منتقل کیا گیا تھا۔ اور اس کے اراکین نے مجوزہ ترامیم کے متبادل کے طور پر اسلام آباد نیچر ایکٹ کا مسودہ آگے بڑھایا تھا۔

اس ایکٹ کا مقصد مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈ کرنا اور فیس کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ جبکہ قومی پارک اور جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرنا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا کہ کچھ ترامیم زیر غور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد بورڈ کے کاموں کو ہموار کرنا اور جانوروں کے حقوق کو بڑھانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top