سی ڈی ڈبلیو پی کی 137 ارب روپے لاگت کے تین منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام فورم سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 137 ارب روپے لاگت کے تین بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری جبکہ ایک منصوبہ مزید نظرِ ثانی کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی شفارش کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی سربراہی میں سی ڈی ڈبلیو پی کے حالیہ اجلاس کے دوران چھ منصوبے زیرِ غور لائے گئے جن پر تفصیلی جائزے کے بعد تین میگا پراجیکٹس کی باقاعدہ منظوری جبکہ ایک منصوبہ ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری وزارتِ آبی وسائل، سیکرٹری وزارتِ صحت، سیکرٹری وزارتِ پٹرولیم، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ممبران پلاننگ کمیشن اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی.

ایکنک کو بھجوائے جانے والے منصوبے میں 131 ارب روپے لاگت کا پولیو کے خاتمے کا پروگرام شامل ہے۔

اجلاس میں 52 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن اسلام آباد کے لیے نئے الیکٹرو میڈیکل آلات کی خریداری اور اپ گریڈیشن کے ہنگامی منصوبے، 81 کروڑ 91 لاکھ روپے لاگت سے تیل اور گیس کی تلاش کی تحقیق کی سہولت کے لیے پیٹرولیم کور ہاؤس کا منصوبہ اور 3 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور کے قیام کا منصوبہ بھی زیرِ بحث رہا۔

فورم نے ملک بھر میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کی منظوری بھی دے دی ہے۔

فورم نے 81 کروڑ 91 لاکھ روپے لاگت سے تیل اور گیس کی تلاش کی تحقیق کو آسان بنانے کے لیے پاکستان پیٹرولیم کور ہاؤس کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں 52 کروڑ 46 لاکھ روپے لاگت سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن اسلام آباد کے لیے نئے الیکٹرو میڈیکل آلات کی خریداری کے منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top