سی ڈی ڈبلیو پی نے 5.5 ارب کے 3 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے منگل کے روز تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن کی لاگت 5.5 ارب روپے ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی ڈبلیو پی نے قومی اقتصادی کونسل کو 25.5 ارب کے کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ منظوری کے لیے بھجوا دیا۔

اس منصوبے کے تحت کراچی کو روزآنہ کی بنیادوں پر 650 ملین گیلن پانی ملے گا۔

یہ فیصلہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ہوا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف پانی کی بہت ضرورت ہے لہٰذا اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

میٹنگ میں گورننس، پلاننگ، ہاؤسنگ، تعلیم، سائینس اور ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں کو پیش کیا گیا۔

میٹنگ میں لاہور کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ منظور کیا گیا جس کی لاگت 1.7 ارب روپے ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top