سی ڈی ڈبلیو پی نے 121.5 ارب روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام شعبے سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے مجموعی طور پر 121.5 ارب روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی ڈبلیو پی کے گذشتہ اجلاس میں 13 ارب روپے لاگت کے تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری جبکہ 108.5 ارب روپے کے ایک منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

راولپنڈی کھاریاں موٹروے کا منصوبہ جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 108 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں بیوروکریسی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 2 ارب 57 کروڑ 25 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کے لیے 8 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top