سی ڈی ڈبلیو پی نے 6.8 ارب کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز 6.8 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور 43.32 ارب کے ایک منصوبے کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) بھیج دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منظور شدہ ایک منصوبہ نلتر میں ہائیڈرو پاور کا ہے اور اس کی منظوری پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ٹرانسمیشن لائن بنائی جاۓ گی جس سے گلگت اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی ممکن ہوگی۔

اجلاس میں سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے کی تعمیر کی پریزنٹیشن بھی دی گئی اور 43.3 ارب کا یہ منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک بھیج دیا گیا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top