سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پمز ہسپتال کی اپگریڈیشن کےلیے  385 ارب روپے کی منظوری دے دی

Hospital

ااسلام آباد:سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے 385ارب روپے کی منظوری  دے دی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار نے پلاننگ کمیشن میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں اکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے 385ارب روپے کی منظوری دی گئی. اس کے علاوہ 123 ارب روپے کے چار مزید پراجیکٹس کی سمری   منظوری کے لیے نیشنل اکنامک کونسل  کی ایگزیکٹو  کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔علاوہ ازیں 61 کھرب روپے کی لاگت سے کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے  بلیو لائن پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ بھی   نیشنل اکنامک کونسل  کی ایگزیکٹو  کمیٹی کو ارسال کی گئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہتی ہے جس کے لیے مختلف پراجیکٹس پر منصوبہ بندی جاری ہے