سی ڈی ڈبلیو پی نے 345.62 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظوری کیلئے ایکنک ارسال کردیئے

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 345.62 ارب کے دو ترقیاتی منصوبے منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) کو بھیج دیے۔

اس ضمن میں سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں سے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ان منصوبوں کا تعلق پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن کہ فروغ اور پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج سے ہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About wasib imdad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے