ماہ اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 9 فیصد کمی

کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر 2021ء میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 9.07 فیصد کمی سے 52 لاکھ ٹن رہی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 46 لاکھ ٹن رہی جو اکتوبر 2020ء میں 48 لاکھ ٹن رہی تھی۔ اس طرح اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں 2021ء میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 5.29 فیصد کم رہی۔

سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اکتوبر2021ء کے دوران 30.09 فیصد کی غیرمعمولی کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اکتوبر 2020ء کی 8 لاکھ 75 ہزار266 ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کی ایکسپورٹ 6 لاکھ 11 ہزار 884 ٹن تک محدود رہی۔

اکتوبر 2021ء میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 8.01 فیصد کمی سے 38 لاکھ ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2021ء میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 41 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top