چیئرمین سی ڈی اے کا ماحول دوست اقدامات کیلئے نجی شعبوں کے تعاون پر زور

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوار الحق نے وفاقی دارالحکومت کو سرسبز بنانے کے لیے نجی شعبے کو ہر قسم کی سہولیات اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور نجی کمپنی نےF-6/2  سیکٹر میں درخت لگانے کی مہم شروع کی۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر ملازمین نے مقررہ جگہ پر 2 ہزار سے زائد املتاس کے پودے لگائے۔

علاوہ ازیں، انہوں نے اسلام آباد کی ماحول دوست سرگرمیوں میں نجی شعبوں کی فعال شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ اس تعاون کا مقصد نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے اسلام آباد میں مختلف سہولیات کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی افزائش کی شرح کو بڑھانے کے لیے مقامی ماحول سے ہم آہنگ بڑے پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کی طرف سے اسلام آباد میں ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے۔ اور نجی شعبوں کے اشتراک سے اسلام آباد میں مختلف سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا ئے گا۔

مزید یہ کہ پودوں کی شرح افزائش کے لئے چھوٹے پودوں کی بجائے بڑے سائز کے ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top