وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کے لیے 8.4 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا
Posted On مارچ 25, 2021
0
47 Views
1 
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے لیے 8.4 ارب کے ترقیاتی منصوبوں اور شہر میں ایک یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالم چوک پر ایک فلائی اوور کی بھی منظوری دی گئی۔
اُنہوں نے سیالکوٹ لاہور موٹروے کو گوجرانوالہ سے جوڑنے کے لیے ایک لنک روڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
اُنہوں نے گھکڑ سپورٹس ارینا کا بھی اعلان کیا جس کی 7.84 ارب روپے لاگت ہوگی۔
اُنہوں نے اعلان کیا کہ شہر میں سہولت بازار بھی لگائے جائیں گے جہاں 2018 کے ریٹ پر لوگوں کو ایشیائے خورد و نوش فراہم کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Trending Now
پاکستان میں پانچ مرلہ گھر کی اوسط تعمیراتی لاگت
اپریل 25, 2022
گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟
اپریل 26, 2022