لاہور میں گرین الیکٹرک بس سروس چلانے کی منظوری

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر یہ بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ منظور ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس میں دی گئی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی یہ بس سروس پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے چلائی جائے گی۔

یہ قدم لاہور میں ماحولیاتی آلودگی اور حالیہ سموگ کے پیشِ نظر لیا جا رہا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت 300 بسیں خریدنے کا حکم دیا تھا۔

رواں ماہ وفاقی حکومت کے ماتحت وزارتِ سائنس نے بھی بجلی سے چلنے والی بس سروس کے لیے برطانیہ کی ای جی وی نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top