گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد افتتاح

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مین بلیووارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ جبکہ یہ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، بند روڈ سے بابو صابو تک بنے گا۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گلبرگ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے 4 لائن یا 3 لائن دو رویہ شاہراہ بنانے پر غور جاری ہے جبکہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے ٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہوگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے