سال 2021ء میں ہاؤسنگ کے شعبے میں 355 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے

کراچی: گذشتہ سال 2021ء میں بینکوں کی جانب سے گھروں کی خرید اور تعمیر کے لئے مجموعی طور پر  355 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال گھر اور اس کی تعمیر کے لئے دیئے گئے قرضوں میں 163 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گھروں کی خرید اور تعمیر کے لئے دیئے گئے قرضوں کا حجم جو سال 2020ء میں 163 ارب روپے تھا بڑھ کر 355 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت تھی کہ نجی شعبے کا 5 فیصد گھر اور اس کی تعمیر کے لئے قرض دینا ہوگا جس کے تحت حبیب بینک، میزان بینک، بینک الحبیب قرض فراہم کرنے میں پہلے نمبر پر رہے۔

بینکوں کی جانب سے میرا گھر سکیم کے تحت قرض کی فراہمی میں کافی حد تک مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ سال 2021ء میں میرا گھر سکیم صفر سے 117 ارب روپے تک پہنچ گئی، اس عرصے میں بینکوں کو 276 ارب روپے قرض کی درخواستیں وصول ہوئیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top