اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوشاب تا آواران سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ سڑک 146 کلومیٹر طویل ہے جس کے ذریعے گوادر بندرگاہ کو سندھ سے جوڑا جا سکے گا۔
وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر اُن کی اولین ترجیح ہے تاکہ گوادر بندرگاہ تک آسانی سے رسائی ہوسکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک آگے بڑھ رہا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان بھی آگے بڑھ رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔