سی پیک کی 10 سالہ تقریبات، چینی نائب وزیراعظم کا دورۂ پاکستان

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری کے 10 سال مکمل ہونے پر چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم لی فینگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اور صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ نیز وہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بھی شریک ہوں گے۔

مزید یہ کہ حکومت کی جانب سے اعلیٰ چینی وفد کی آمد پر شہرِ اقتدار میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سی پیک کا آغاز 2013 میں کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد انفراسٹرکچر کی ترقی، جدید آمد و رفت، توانائی کے منصوبوں اور خاص طور پر خطے میں اقتصادی زونز کی تعمیر کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top